کراچی(اسٹاف رپورٹر)مائی کلاچی اورایم ٹی خان روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک پولیس کی جانب سے دونوں سڑکوں کوعام ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا اورجناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندیگرروڈ کی طرف موڑ دیا گیا ، بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو مائی کو لاچی پھاٹک سے یوٹرن دےکر واپس موڑ دیا گیا، پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا گیا،ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سے آنے والی ٹریفک کو کلب روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں اور اسٹیٹ لائف کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو بی اماؤنٹ کی طرف بھیج رہے ہیں پی ائی ڈی سی سے سلطان آباد جانے والی ٹریفک کو شاہین چوک کی طرف بھیج رہے ہیں۔